لوک ورثہ میلے میں ملک بھر سے آئے ہوئے ہنرمندوں کا فن نہایت خوبصورت اور منفرد ہےجسے نہ صرف قومی سطح پر بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی اجاگر کیا جائے گا،رانا اجاگر احمد خاں

اسلام آباد۔16نومبر (اے پی پی):چیئرمین پرائم منسٹرز یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں منعقدہ لوک ورثہ میلے میں ملک بھر سے آئے ہوئے ہنرمندوں کا فن نہایت خوبصورت اور منفرد ہےجسے نہ صرف قومی سطح پر بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی اجاگر کیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ لوک ورثہ میلے میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے مختلف صوبوں کی ثقافت کو ایک جگہ جمع کرنا ایک قابلِ تعریف اقدام ہے،ہماری بھرپور کوشش ہے کہ ایسی تقریبات سال میں کم از کم دو مرتبہ منعقد کی جائیں تاکہ پاکستان کی متنوع ثقافت کو فروغ دیا جا سکے۔

– Advertisement –

انہوں نے کہا کہ ملک بھر سے آئے ہوئے ہنرمندوں کا فن نہایت خوبصورت اور منفرد ہے، جسے قومی سطح کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی سطح پر بھی اجاگر کیا جائے گا، اور ان ہنرمندوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مزید مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

DATE .NOV /17 /2024

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top