وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن محفوظ پنجاب کے تحت ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

چنیوٹ۔ 16 نومبر (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن محفوظ پنجاب کے تحت ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ایس ایچ او تھانہ لنگرانہ انسپکٹر صفدر حسین،ایس ایس آئی نذیر احمد نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے چور گینگ کے دو کارندوں کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ مویشی، نقدی اور ناجائز اسلحہ ہوا۔ گرفتار ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ اور پولیس کو مختلف جرائم کے 8 مقدمات میں مطلوب تھے۔ علاوہ ازیں ایس ایچ او تھانہ سٹی انسپکٹر اسد عباس، انسپکٹر اکرم عباس نے جواء کے اڈہ پر ریڈ کر کے 13 جواریوں کو گرفتار کیا جو بذریعہ تاش اور لڈو جواء کھیل رہے تھے۔

– Advertisement –

 

گرفتار ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی رقم و دیگر سامان برآمد ہوا۔ اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداللہ احمد کا کہنا تھا کہ لوگوں کی جان اور مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ضلع بھر میں سپیشل مہم کے تحت جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ آپ کے علاقہ میں جرائم کی صورت میں قریبی پولیس اسٹیشن یا 15 پر پولیس کو اطلاع

DATE . NOV /17 /2024

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top