صدر اوروزیراعظم کا الیاس احمد بلور کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

صدر آصف علی زرداری اوروزیراعظم شہباز شریف نے سابق سینیٹر اور عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما الیاس احمد بلور کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سوگوار خاندان کے ساتھ اظہار افسوس کرتے ہوئے انہوں نے مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کی۔الیاس احمد بلور طویل علالت کے بعد آج اسلام آباد میں انتقال کر گئے۔ اُن کی عمر 84 برس تھی۔مرحوم الیاس بلور اے این پی کے رہنما غلام احمد بلور اور مرحوم بشیر احمد بلور کے بھائی تھے۔

DATE .NOV /17 / 2024

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top