انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے ہاکی ورلڈ کپ2026کے میچز کا شیڈول جاری کردیا

News Image

سویٹزرلینڈ:انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے ہاکی ورلڈ کپ2026کے میچز کا شیڈول جاری کردیا۔

ہاکی ورلڈ کپ 15سے 30اگست تک بیلجئم اور نیدرلینڈز کی مشترکہ میزبانی میں کھیلا جائے گا۔قومی ہاکی ٹیم عالمی کپ میں اپنے سفر کا آغاز 15 اگست کو انگلینڈ کے خلاف میچ سے کرے گی۔ پاکستان اپنا دوسرا میچ 17 اگست کو ویلز کے خلاف کھیلے گی۔

ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا اور ہائی وولٹیج مقابلہ 19 اگست کو روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ایونٹ میں 16 ٹیمیں شرکت کریں گی جنہیں چار پولز میں تقسیم کیا گیا ہے۔

DATE . Mar/20/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top