نیشنل ایکشن پلان پر ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، ڈی جی آئی ایس آئی سمیت انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان اور چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ بھی شرکت کریں گے/ فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل ایکشن پلان پر ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی سربراہی میں نیشنل ایکشن پلان پر ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔

اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، ڈی جی آئی ایس آئی سمیت انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان اور چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ بھی شرکت کریں گے۔

حکام کے مطابق اجلاس میں دہشتگردی کے خلاف کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایپکس کمیٹی کا گزشتہ روز ہونے والا اجلاس مؤخر کر دیا گیا تھا۔

DATE . NOV / 19 / 2024

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top