آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کراچی میں جاری بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کا دورہ کیا۔ انہوں نے نمائش میں دوست ملکوں سے دفاعی پیداواری صنعتکاروں کی بھرپور شرکت کو سراہا ۔ آرمی چیف نے مقامی اور عالمی سطح پر تیار کردہ ہتھیاروں اور آلات کی شاندار نمائش کی بھی تعریف کی۔ آئیڈیاز دو ہزار چوبیس میں دفاعی پیداوار سے منسلک پانچ سو پچپن نمائش کنندگان حصہ لے رہے ہیں، جن کی بڑی تعداد۔۔ تین سو تینتیس بین الاقوامی اور دو سو چوبیس مقامی نمائش کنندگان پر مشتمل ہے۔ چھتیس ممالک نے نمائش میں اپنے دفاعی سازوسامان کے سٹالز لگائے ہیں اور سترہ ممالک پہلی بار شرکت کر رہے ہیں۔ ترپن ملکوں کے تین سو سے زائد وفود نے پاکستان کی دفاعی صنعت اور نمائش پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ اس موقع پر پاکستان کی دفاعی صنعت نے اپنی ایک اہم ایجاد کو بھی نمائش کا حصہ بنایا ہے۔ پاکستان میں تیار ہونے والا جدید ڈرون ۔ شہپر تھری ۔ نمائش میں خصوصی توجہ کا مرکزہے۔یہ ڈرون پینتیس ہزار فٹ کی بلندی پر مسلسل چوبیس گھنٹے نگرانی کی صلاحیت رکھتا ہے۔دفاعی نمائش کے بارہویں ایڈیشن آئیڈیاز دو ہزار چوبیس کا آغاز انیس نومبر کو ہوا جو کہ بائیس نومبر تک جاری رہے گا۔اس سے قبل کراچی آمد پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔
DATE . NOV /21 /2024