برازیل میں منعقدہ جی ٹونٹی سربراہی اجلاس کا اعلامیہ: غزہ اور لبنان میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار

برازیل میں منعقدہ جی ٹونٹی سربراہی اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔جی ٹونٹی ممالک نے غزہ کی پٹی میں تباہ کن انسانی صورتحال اور لبنان میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہارکیا ہے۔اعلامیے میں اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ انسانی بنیادوں پر امداد کو فوری طور پر بڑھایا جائے اور شہری آبادی کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔جی ٹونٹی ممالک نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سمیت عالمی اداروں کی تنظیم نو کے ساتھ ساتھ غزہ اور لبنان میں جنگیں بند کرنے پر زور دیا ہے۔اعلامیے میں موسمیاتی تبدیلی سے متعلق پیرس معاہدے میں مقرر کردہ درجہ حرارت ایک اعشاریہ پانچ ڈگری سینٹی گریڈ تک محدود رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

DATE . NOV /21 / 2024

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top