چیف آف دی ایئر ا سٹاف انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کے کوارٹرفائنلز آج کھیلے جارہے ہیں۔
مصحف اسکواش کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے جارہے ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ میں پاکستان کے ناصر اقبال نے مصرکےیاسین شودھے کو تین۔دو سے شکست دی۔ ناصر اقبال کی کامیابی کا سکور گیارہ۔چار، گیارہ۔آٹھ، آٹھ۔گیارہ ، آٹھ۔گیارہ اور گیارہ۔سات رہا۔
اشعب عرفان نے ہم وطن عبداللہ نواز کے خلاف دس۔بارہ، گیارہ۔آٹھ ، گیارہ۔پانچ اور گیارہ۔نو سے کامیابی سمیٹی۔
نورزمان نے مصر کے حازم۔حسام کو بار۔دس، گیارہ۔نو، دس۔بارہ اور گیارہ۔نو سے مات دی۔
فرحان محبوب کو نیدرلینڈز کے راؤمن۔ڈیمنگ کے ہاتھوں ناکامی کا سامنا کرناپڑا۔
DATE .NOV /21 /2024