سابق قومی ٹیسٹ کرکٹر و امپائر نذیر جونئیر انتقال کرگئے

سابق قومی ٹیسٹ کرکٹر و امپائر نذیر جونئیر لاہور میں انتقال کرگئے۔
نذیر جونئیرگزشتہ ایک ہفتے سے شدید علیل ہونے ے باعث لاہور کے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ نذیر جونئیر نے پاکستان کیلئے 14 ٹیسٹ اور 4 ون ڈے میچز کھیلے ، انہوں نے مجموعی طور پر 37 وکٹیں حاصل کیں۔نذیر جونئیر پاکستان کی جانب سے ڈیبیو ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں سب سے زیادہ 7 وکٹیں لینے والے پہلے اسپنر بھی ہیں، نذیر جونئیر نے 15 ون ڈے اور 5 ٹیسٹ میچز میں امپائرنگ کے فرائض بھی سر انجام دیے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نذیر جونیئر کے انتقال پر اظہارِ افسوس کرتے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اورتعزیت کااظہار کیا۔

DATE .NOV /22 /2024

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top