پیمرا کی جانب سے کورٹ رپورٹنگ پر پابندی کلعدم قرار

سندھ ہائیکورٹ نے سماعت مکمل ہونے کے بعد پیمرا کے فیصلے کے خلاف کورٹ رپورٹرز کی درخواست منظور کرلی/ فائل فوٹو 

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی جانب سے کورٹ رپورٹنگ پر لگائی گئی پابندی کو کالعدم قرار دیدیا۔ 

سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس محمد شفیع کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے  پیمرا کی جانب سے کورٹ رپورٹنگ پر پابندی کےخلاف درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے سماعت مکمل ہونے کے بعد پیمرا کے فیصلے کے خلاف کورٹ رپورٹرز کی درخواست منظور کرلی اور کورٹ رپورٹنگ پرپابندی سے متعلق پیمرا کی ڈائریکشن کالعدم قرار دے دی۔

عدالت نے صحافیوں کو عدالتی رپورٹنگ کی اجازت دیدی۔

واضح رہے کہ پیمرا نے چند ماہ قبل عدالتی رپورٹنگ پر پابندی عائد کی تھی جس کے خلاف صحافتی تنظیموں کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواستیں دائر کی گئی تھیں۔

عدالتی کارروائی کی رپورٹنگ پرپابندی کا پیمرا کا نوٹیفکیشن ہائیکورٹس میں چیلنج

پیمرا نے تحریری حکمنامےکے علاوہ دیگر عدالتی کارروائی رپورٹ کرنے پر پابندی لگادی

DATE .NOV /22 /2024

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top