پاکستانی سفیر کی امریکی رکن کانگریس رون ایسٹس سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال

واشنگٹن۔22نومبر (اے پی پی):امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے امریکی رکن کانگریس، ریاست کنساس کے ریپبلیکن رون ایسٹس سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

پاکستانی سفارتخانے کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ بات چیت کے دوران اقتصادی اور سیکورٹی کے شعبوں پر توجہ مرکوز کی گئی۔انہوں نے تجارت، سرمایہ کاری، صحت کی دیکھ بھال کے ساتھ ساتھ ریاست کنساس کے ساتھ تعاون کو بڑھانے کے لیے پاک امریکا تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

– Advertisement –
DATE.NOV/22/2024

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top