بشریٰ بی بی کے خلاف ڈیرہ غازی خان ، راجن پور اور لیہ میں مقدمات درج

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف ڈیرہ غازی خان ، راجن پور اور لیہ کے تھانوں میں مقدمات درج کرلئے گئے ۔ڈیرہ غازی خان میں مقدمہ شہری غلام یاسین کی مدعیت میں درج کیاگیا۔ ایف آئی آر متن کے مطابق بشریٰ بی بی کا سعودی عرب سے متعلق بیان پاکستانی عوام کے جذبات کو مجروح کرنے کے مترادف تھا۔بشری بی بی کا بیان سوچی سمجھی سازش ہے ان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔راجن پور کے تھانہ بارڈر ملٹری پولیس میں مقدمہ حاکم خان کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس میں مدعی نے اپنے بیان میں جذبات مجروح ہونے اور ملکی سالمیت کے خلاف سازش اور سنگین الزامات عائد کئے ہیں جبکہ لیہ کے تھانہ سٹی میں مدعی اشفاق سہیل کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے

DATE . NOV / 23 / 2024

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top