پہلا ون ڈے: پاکستان کیخلاف زمبابوے کی چوتھی وکٹ 83 رنز پر گرگئی

قومی ٹیم کی جانب سے سلمان علی آغا نے دو وکٹیں حاصل کیں__فوٹو: اسکرین گریب

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ون ڈے میچ آج کھیلا جارہا ہے جہاں میزبان ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔

پاکستان نے زمبابوے کے 83 رنز پر چار کھلاڑیوں کو پویلین لوٹا دیا، قومی ٹیم کی جانب سے سلمان علی آغا نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

حارث رؤف نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا جب کہ عبداللہ شفیق نے ایک بیٹر کو رن آؤٹ کیا۔

زمبابوے میں کھیلے جارہے ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کی جانب سے فیصل اکرم نے ڈیبیو کیا۔

پاکستان کی فائنل الیون میں صائم ایوب ، عبداللہ شفیق ، کامران غلام ، محمد رضوان ، حسیب اللہ ، سلمان آغا اور عرفان خان شامل ہیں۔

اس کے علاوہ عامر جمال ، حارث رؤف ، محمد حسنین اور فیصل اکرم بھی فائنل الیون کا حصہ ہیں۔

DATE . NOV / 24 / 2024

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top