بلوچستان کے ضلع دکی میں “دکی بچاو تحریک”کی جانب سے ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ریلی میں ضلع دکی سے تعلق رکھنے لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے بینرز، پلے کارڈز اور قومی پرچم اٹھا رکھے تھے اور شرکاء کی جانب سے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔ریلی شرکاء نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے افواج پاکستان اور ایف سی کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔مقررین نے کہا کہ دکی کے عوام پاک فوج، ایف سی، پولیس اور لیویز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ۔دکی کے عوام محب وطن ہے اور انہیں ملک کے خلاف ورغلایا نہیں جاسکتا۔
DATE . 24 / NOV / 2024



