پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے 3رینجرز اہلکاروں کو کچل کر شہید کرنے کے واقعے پر شدید رنج اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کو مارنا اور زخمی کرنا کس طرح کا پرُ امن احتجاج ہے ۔انہوں نے کہا کہ شہید ہونے والے کسی کے بیٹے اور بھائی تھے ۔مریم نواز نے کہا کہ فسادی اور شر پسند سیاسی تاریخ کا خونی باب لکھ رہے ہیں ۔
DATE . NOV /26 /2024