مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام

مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ جھوٹ کو سیاسی ہتھیار بنا لیا جائے تو نہ اسکی کوئی حد ہوتی ہے اور نہ جھوٹ بولنے والوں کو ندامت ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں عرفان صدیقی نے کہا کہ خیبر پختونخوا اسمبلی کے سپیکر نے اسلام آباد پر ناکام لشکرکشی کی خفت مٹانے کے لیے کہا کہ ہم پر ایسا ظلم ڈھایا گیا کہ مشرقی پاکستان میں فوجی آپریشن کی خونزیری پیچھے رہ گئی ۔ بھارت اور اسرائیل نے کبھی سوچا بھی نہیں ہوگا کہ پاکستان دشمنی کی مہم میں انہیں پی ٹی آئی کی صفوں سے لطیف کھوسہ جیسے وکیل میسر آجائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ زمین آسمان میں نہ سماسکنے والا جھوٹ بول کر پاکستان کو دنیا بھر میں رسوا کرنے والا گروہ کیا سیاسی جماعت کہلانے کا استحقاق رکھتا ہے۔

Date .Dec / 2 /2024

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top