تائیوان میں 30 سے زائد گروپس کی جانب سے جاپانی وزیر اعظم کے تائیوان سے متعلق بیانات کی سخت مذمتتائیوان کے عوام جاپان کی عسکریت پسندی کے لیے قربانی بننے سے انکار کرتے ہیں، مئو قفبیجنگ ()تائیوان لیبر پارٹی، تائیوان سوشل ویلفئر فور م پریپریشن کمیٹی ، کراس سٹریٹ پیس اینڈ ڈویلپمنٹ فورم اور دیگر 30 سے زائد گروپس نے ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے جاپان کی موجودہ وزیر اعظم سانائے تاکائیچی کے تائیوان سے متعلق بیانات کی سخت مذمت کی اور اس بات پر زور دیا کہ تائیوان کے عوام جاپان کی عسکریت پسندی کے لیے قربانی بننے سے انکار کرتے ہیں۔ منگل کے روزاعلامیے میں کہا گیا کہ سا نائے تاکائیچی کا مقصد تائیوان کی بھلائی کے بجائے جاپانی دائیں بازو کی جماعت کی فوجی توسیع کو جائز بنانا ہے ۔ وزیر اعظم کی حیثیت سے ان کا عمل ریاستی طاقت کے ذریعے فوجی کارروائی کو جائز ثابت کرنا اور موجودہ چین-جاپان معاہدوں اور عالمی جنگ کے بعد کے عالمی نظام کو کھلا چیلنج ہے۔ یہ بیانات چین کے داخلی امور میں براہِ راست مداخلت اور تائیوان کے عوام کی سلامتی کو داؤ پر لگا نے کے مترادف ہیں ۔مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ یہ بیانات آبنائے تائیوان اور خطے کے امن اور ایشیا میں بعد از جنگ کے نظام کو سنگین خطرے میں ڈال رہے ہیں ۔اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ تائیوان چین کی سرزمین کا ایک حصہ ہے۔تائیوان کی سلامتی اور مستقبل چین کے داخلی امور ہیں اور اس میں کسی بیرونی طاقت کی مداخلت قبول نہیں ۔اعلامیے میں یہ مطالبہ بھی کیا گیا کہ سانائے تاکائیچی فوری طور پر تائیوان سے متعلق اپنے غلط بیانات واپس لیں اور ان پر معافی مانگیں۔
DATE . Nov/18/2025


