new

چین اور امریکہ کے درمیان اقتصادی میکانزم کو مزید مؤثر بنایا جائے گا،چینی وزارت تجارتبیجنگ () چین کی وزارت تجارت کی ترجمان نے معمول کی پریس کانفرنس میں چین امریکہ اقتصادی و تجارتی مذاکرات کے حوالے سے کہا کہ دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کی رہنمائی میں، چین اور امریکہ نے ٹیرف کے انتظامات، دو طرفہ تجارت و سرمایہ کاری کو فروغ دینے نیز پہلے سے طے شدہ اتفاق رائے کو برقرار رکھنے سمیت باہمی دلچسپی کے تجارتی و اقتصادی امور پر کھلا، جامع اور تعمیری تبادلۂ خیال کیا۔ اس مشاورت کے نتیجے میں بعض نئے اتفاقِ رائے بھی سامنے آئے ہیں اور فریقین نے اس عمل کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ فریقین اس بات پر متفق ہیں کہ چین۔امریکہ اقتصادی و تجارتی مشاورتی میکانزم کو مزید مؤثر بنایا جائے، باہمی رابطوں کو فروغ دیا جائے، اختلافات کو مناسب انداز میں قابو میں رکھا جائے اور عملی تعاون کو وسعت دی جائے، تاکہ دوطرفہ اقتصادی و تجارتی تعلقات کو مستقل اور مستحکم انداز میں آگے بڑھایا جا سکے۔

Date . Mar/19/2026

چین اور امریکہ کے درمیان اقتصادی میکانزم کو مزید مؤثر بنایا جائے گا،چینی وزارت تجارتبیجنگ () چین کی وزارت تجارت کی ترجمان نے معمول کی پریس کانفرنس میں چین امریکہ اقتصادی و تجارتی مذاکرات کے حوالے سے کہا کہ دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کی رہنمائی میں، چین اور امریکہ نے ٹیرف کے انتظامات، دو طرفہ تجارت و سرمایہ کاری کو فروغ دینے نیز پہلے سے طے شدہ اتفاق رائے کو برقرار رکھنے سمیت باہمی دلچسپی کے تجارتی و اقتصادی امور پر کھلا، جامع اور تعمیری تبادلۂ خیال کیا۔ اس مشاورت کے نتیجے میں بعض نئے اتفاقِ رائے بھی سامنے آئے ہیں اور فریقین نے اس عمل کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ فریقین اس بات پر متفق ہیں کہ چین۔امریکہ اقتصادی و تجارتی مشاورتی میکانزم کو مزید مؤثر بنایا جائے، باہمی رابطوں کو فروغ دیا جائے، اختلافات کو مناسب انداز میں قابو میں رکھا جائے اور عملی تعاون کو وسعت دی جائے، تاکہ دوطرفہ اقتصادی و تجارتی تعلقات کو مستقل اور مستحکم انداز میں آگے بڑھایا جا سکے۔ Read More »

کسی ملک کی قیادت کو نشانہ بنانا کسی صورت قابل قبول نہیں، چینی وزارت خا رجہبیجنگ () چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان لین جیان سے معمول کی پریس بریفنگ کے دوران ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی کی ہلاکت اور اسرائیل کے وزیر دفاع کے بیان سے متعلق پوچھا گیا جس میں دعویٰ کیا گیا کہ انہوں نے وزیر اعظم کے ساتھ مل کر اسرائیلی فوج کو اختیار دیا ہے کہ وہ کسی پیشگی منظوری کے بغیر کسی بھی ایرانی عہدیدار کو نشانہ بنا سکتی ہے۔ ترجمان لین جیان نے کہا کہ چین اس نوعیت کے بیانات پر گہری تشویش اور حیرت کا اظہار کرتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ چین ہمیشہ بین الاقوامی تعلقات میں طاقت کے استعمال کی مخالفت کرتا رہا ہے، اور کسی ملک کی قیادت کو نشانہ بنانا یا شہری اہداف پر حملہ کرنا کسی صورت قابل قبول نہیں۔

Date . Mar/19/2026

کسی ملک کی قیادت کو نشانہ بنانا کسی صورت قابل قبول نہیں، چینی وزارت خا رجہبیجنگ () چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان لین جیان سے معمول کی پریس بریفنگ کے دوران ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی کی ہلاکت اور اسرائیل کے وزیر دفاع کے بیان سے متعلق پوچھا گیا جس میں دعویٰ کیا گیا کہ انہوں نے وزیر اعظم کے ساتھ مل کر اسرائیلی فوج کو اختیار دیا ہے کہ وہ کسی پیشگی منظوری کے بغیر کسی بھی ایرانی عہدیدار کو نشانہ بنا سکتی ہے۔ ترجمان لین جیان نے کہا کہ چین اس نوعیت کے بیانات پر گہری تشویش اور حیرت کا اظہار کرتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ چین ہمیشہ بین الاقوامی تعلقات میں طاقت کے استعمال کی مخالفت کرتا رہا ہے، اور کسی ملک کی قیادت کو نشانہ بنانا یا شہری اہداف پر حملہ کرنا کسی صورت قابل قبول نہیں۔ Read More »

چین میں عملی کارکردگی کو ترجیح دینے کا رجحان، ترقیاتی اہداف کے حصول کی بنیاد قراربیجنگ () حالیہ عرصے میں چین میں “درست طرزِ حکمرانی اور کارکردگی” کا تصور ایک نمایاں موضوع کے طور پر ابھرا ہے۔ اس تصور کے تحت حقیقی کارکردگی کو محض اعداد و شمار کے بجائے عوامی فلاح و بہبود اور زمینی حقائق سے جانچا جا رہا ہے۔ یہی وہ بنیادی اصول ہے جس کے ذریعے چین کی حکمران جماعت کمیونسٹ پارٹی آف چائنا طویل المدتی ترقیاتی منصوبوں کو عملی شکل دے رہی ہے۔ چین میں متعدد ایسے منصوبے ہیں جن کی تکمیل قلیل مدت میں ممکن نہیں تھی، جیسے کہ صحراؤں سے نمٹنا، آبی وسائل کا مؤثر انتظام اور دیہی ترقی۔ تین نسلوں پر محیط کئی دہائیوں کی مسلسل محنت کے نتیجے میں 6000 مربع کلومیٹر سے زائد رقبے پر پھیلا کُوبوچی صحرا سرسبز ہو چکا ہے۔ اسی طرح صوبہ زے جیانگ میں 2003 میں شروع ہونے والا “دیہی ترقیاتی منصوبہ” دو دہائیوں سے زائد عرصے سے جاری ہے، جس کے تحت صفائی، نکاسیٔ آب، دیہی سڑکوں کی تعمیر اور بنیادی سہولیات کی فراہمی جیسے اقدامات مرحلہ وار مکمل کیے گئے۔ چین میں حکومتی کارکردگی کا معیار حکام کے دعووں سے نہیں بلکہ عوام کی زندگی میں آنے والی بہتری سے متعین کیا جاتا ہے۔ مثلاً من جیانگ دریا کے کنارے رہنے والے شہری اب تفریحی راستوں پر چہل قدمی کر سکتے ہیں، جبکہ کُوبوچی کے مقامی افراد پودوں اور جڑی بوٹیوں کی کاشت کے ذریعے اپنی روزی کما رہے ہیں۔ اسی طرح ماضی کے غریب دیہات آج سیاحت کے فروغ کے باعث معاشی سرگرمیوں کا مرکز بن چکے ہیں۔ یہ تمام مثالیں اس امر کی عکاسی کرتی ہیں کہ چین میں ترقی کا عمل محض اعلانات تک محدود نہیں بلکہ مسلسل عملی اقدامات کے ذریعے عوامی زندگی میں حقیقی تبدیلی لانے پر مبنی ہے، اور یہی طرزِ عمل بڑے قومی منصوبوں کو حقیقت میں بدلنے کا بنیادی ذریعہ بن چکا ہے۔

Date . Mar/19/2026

چین میں عملی کارکردگی کو ترجیح دینے کا رجحان، ترقیاتی اہداف کے حصول کی بنیاد قراربیجنگ () حالیہ عرصے میں چین میں “درست طرزِ حکمرانی اور کارکردگی” کا تصور ایک نمایاں موضوع کے طور پر ابھرا ہے۔ اس تصور کے تحت حقیقی کارکردگی کو محض اعداد و شمار کے بجائے عوامی فلاح و بہبود اور زمینی حقائق سے جانچا جا رہا ہے۔ یہی وہ بنیادی اصول ہے جس کے ذریعے چین کی حکمران جماعت کمیونسٹ پارٹی آف چائنا طویل المدتی ترقیاتی منصوبوں کو عملی شکل دے رہی ہے۔ چین میں متعدد ایسے منصوبے ہیں جن کی تکمیل قلیل مدت میں ممکن نہیں تھی، جیسے کہ صحراؤں سے نمٹنا، آبی وسائل کا مؤثر انتظام اور دیہی ترقی۔ تین نسلوں پر محیط کئی دہائیوں کی مسلسل محنت کے نتیجے میں 6000 مربع کلومیٹر سے زائد رقبے پر پھیلا کُوبوچی صحرا سرسبز ہو چکا ہے۔ اسی طرح صوبہ زے جیانگ میں 2003 میں شروع ہونے والا “دیہی ترقیاتی منصوبہ” دو دہائیوں سے زائد عرصے سے جاری ہے، جس کے تحت صفائی، نکاسیٔ آب، دیہی سڑکوں کی تعمیر اور بنیادی سہولیات کی فراہمی جیسے اقدامات مرحلہ وار مکمل کیے گئے۔ چین میں حکومتی کارکردگی کا معیار حکام کے دعووں سے نہیں بلکہ عوام کی زندگی میں آنے والی بہتری سے متعین کیا جاتا ہے۔ مثلاً من جیانگ دریا کے کنارے رہنے والے شہری اب تفریحی راستوں پر چہل قدمی کر سکتے ہیں، جبکہ کُوبوچی کے مقامی افراد پودوں اور جڑی بوٹیوں کی کاشت کے ذریعے اپنی روزی کما رہے ہیں۔ اسی طرح ماضی کے غریب دیہات آج سیاحت کے فروغ کے باعث معاشی سرگرمیوں کا مرکز بن چکے ہیں۔ یہ تمام مثالیں اس امر کی عکاسی کرتی ہیں کہ چین میں ترقی کا عمل محض اعلانات تک محدود نہیں بلکہ مسلسل عملی اقدامات کے ذریعے عوامی زندگی میں حقیقی تبدیلی لانے پر مبنی ہے، اور یہی طرزِ عمل بڑے قومی منصوبوں کو حقیقت میں بدلنے کا بنیادی ذریعہ بن چکا ہے۔ Read More »

Betify Reviews Read Customer Service Reviews of betify com 3 of 26

Betify Reviews Read Customer Service Reviews of betify com 3 of 26 Parmi ces fournisseurs de renom, on retrouve des géants comme Evolution Gaming, spécialiste des jeux en direct, Pragmatic Play, connu pour ses machines à sous innovantes, Play’n GO, et Hacksaw Gaming. La variété des options de divertissement permet à chacun de trouver son

Betify Reviews Read Customer Service Reviews of betify com 3 of 26 Read More »

Scroll to Top