نئے چیف جسٹس کے تقرر کے لیے پارلیمانی کمیٹی مکمل، اجلاس آج شام طلب، نام رات تک آجائے گا چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ آج چیمبر ورک پر چلےگئےجہاں وہ فیصلے لکھیں گے۔
**صدر مملکت کے دستخط کرنے کے ساتھ ہی 26 ویں آئینی ترمیم لاگو ہونے کے بعد چیف جسٹس پاکستان کی تعیناتی کیلٸے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کا عمل بھی مکمل ہوچکا ہے۔ آرٹیکل 175 اے کی شق 3 اے کی ذیلی شق 1 اور 2 کے تحت 12 رکنی خصوصی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جاچکی ہے، […]










