فساد خون
گاڑھا پن
متعفن خون کا علاج۔
نسخہ مستند اطبائے کاملین کا مجرب ۔
اجزائے ترکیبی
چوب چینی تین تولہ
برگ شیشم تین تولہ
عناب
پانچ تولہ
ہڑ ہڑ کابلی پانچ تولہ
ہڑ ہڑ زرد پانچ تولہ انکا چھلکا لینا ہے گھٹلی نہیں۔
سناء مکی تین تولہ
ان دواوں کو صاف کر کے کوٹنے والی دوائیں کوٹ لیں اور پانچ گنہ گرم پانی میں رات کو بھگو دیں۔
صبح چولہے پر پکائیں
دوکلو پانی رہ جائے تو پن چھان کر ترنجبین شیرخشت شہد ڈیڑھ کلو ملا کر قوام تیار کریں ۔
چار تولہ شربت آٹھ تولہ عرق شاہترہ میں ملا کر اٹھ تولہ کنواں یا نہر کا پانی ملا کر نہار منہ پیئیں ۔
فلٹر کا پانی نہ پیئیں کیمیکل والا ہے فایدہ نہیں ہوگا ۔
گوشت انڈہ مچھلی چنے کی دال چاول مجمد خلط کو گاڑھا کرنے والی غذاؤں سے سخت پرہیز رکھیں ۔بد پرہیزی سے فایدہ نہیں ہو گا
سالن کالی مرچ میں پکائیں اور سرسوں کے کم تیل میں پکائیں کریلے کدو ٹینڈے مونگ کی دال کھائیں فالسہ کا شربت
آڑو کا شربت
انناس
کھائیں
پرہیز سخت
ڈالڈا گھی میں نہ پکائیں ۔
اللہ شفاء دے گا
پرہیز بیماری کو روک دیتا ہے
اور صحیح علاج مرض سے نجات دلاتا ہے
DATE . May/20/2025