
آسٹرین ائیرلائنز کی اسرائیلی شہر تل ابیب سے ویانا آسٹریا کی پرواز میں بم کی اطلاع پر طیارے کو بلغاریہ کے صوفیہ ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرا دی گئی۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق اقوامِ متحدہ میں تقریر کے لیے جانے والے نوجوانوں کا وفد بھی سوار ہے۔ طیارے میں بم یا ایک مشکوک چیز کی موجودگی کے شبہے میں ایمرجنسی کوڈ جاری کیا گیا۔
پرواز کے دوران عملے کو جہاز میں بم یا کسی مشکوک شے کی موجودگی کی نامعلوم اطلاع موصول ہوئی۔
طیارہ بلغاریہ کی سرحد کے قریب 36000 ہزار فٹ پر تھاکہ رخ موڑ کر صوفیہ ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کے بعد طیارے کو فورسز نے گھیر لیا۔
حفاظتی پروٹوکول کے تحت طیارے، مسافروں اور سامان کی مکمل تلاشی کا عمل جاری تھا۔
رات گئے تک کسی قسم کے دھماکہ خیز مواد کی تصدیق نہیں ہوئی البتہ تمام مسافروں کو محفوظ طریقے سے اتار کر معاملے کی تفتیش کی گئی۔
مسافروں اور سامان کے علاوہ طیارے کی اسکینگ میں 5 گھنٹے سے زائد وقت لگا جس کے بعد بلغاریہ میں ہنگامی لینڈنگ کرنے والی اسرائیل کی پرواز کلیئر کردی گئی۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق آسٹرین ائیر کی پرواز صوفیہ ائیرُپورٹ سے منزل ویانہ کیلئے روانہ ہوگئی۔
DATE . 19/Oct/2026
