اوپن اسکواش ٹورنامنٹ: نور زمان نے ورلڈ نمبر 4 مصر کے کریم گواد کو شکست دیدی

اوپن اسکواش ٹورنامنٹ: نور زمان نے  ورلڈ نمبر 4 مصر کے کریم گواد کو شکست دیدی
فوٹو جیو نیوز

امریکا میں جاری پی ایس اے گولڈ سلیکون ویلی اوپن اسکواش ٹورنامنٹ میں نور زمان نے  دفاعی چیمپئن اور ورلڈ نمبر 4 مصر کے کریم گواد کو شکست دے دی۔

نور زمان نے 52 منٹ جاری رہنے والا میچ 3 ۔1 سے اپنے نام کیا اور ان کی کامیابی کا اسکور 11۔9، 11۔7، 9۔11 اور 11۔6 رہا۔

ایونٹ میں شریک پاکستان کے دوسرے پلیئر عشب عرفان کو مصر کے محمد الشورباگی نے 3۔0 سے ہرایا۔

امریکا میں جاری اس پی ایس اے گولڈ ایونٹ کی مجموعی انعامی رقم ایک لاکھ 43 ہزار 500 ڈالرز ہے۔

DATE . 22/Oct/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top