دوران پرواز 178 مسافروں کے سامنے شادی کرنے والا جوڑا

دوران پرواز 178 مسافروں کے سامنے شادی کرنے والا جوڑا
یہ واقعہ امریکا میں سامنے آیا / اسکرین شاٹ

اپنے گھروں سے بھاگنے والے جوڑے نے کبھی یہ سوچا نہیں تھا مگر پرواز میں سوار عملے نے ان کی طیارے میں شادی کرا دی۔

جی ہاں واقعی یہ دلچسپ واقعہ امریکا میں سامنے آیا۔

سارہ مونتالو اور ان کے بوائے فرینڈ بھاگ کر لاس ویگاس جا رہے تھے تاکہ وہاں شادی کرسکیں۔

ساؤتھ ائیرلائنز کی پرواز کے دوران عملے کو جوڑے کے منصوبے کا علم ہوا تو دوران پرواز شادی کی تقریب کے انعقاد کا فیصلہ کیا۔

اس جوڑے کی شادی طیارے پر موجود 178 مسافروں کے سامنے ہوئی جبکہ پائلٹ نے شادی کی رسومات کو مکمل کیا۔

جوڑے کے عروسی ملبوسات کے لیے بھی عملے نے طیارے میں موجود چیزوں کو استعمال کیا۔

فلائٹ اٹینڈنٹس نے ٹوائلٹ پیپرز سے دلہن کا عروسی لباس تیار کیا جبکہ ہاتھ میں موجود گلدستہ کافی کپ کے لیے استعمال ہونے والی اسٹکس پر مبنی تھا۔

سارا مونتالو نے بتایا کہ قسمت اس سے زیادہ ہمارا ساتھ نہیں دے سکتی تھی۔

انہوں نے طیارے پر موجود عملے کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی شادی کو یادگار بنا دیا۔

یہ تو واضح نہیں کہ امریکی ریاست نویڈا میں اس طرح دوران پرواز شادی قانونی حیثیت رکھتی ہے یا نہیں مگر یہ جوڑا پہلے ہی لاس ویگاس میں شادی کی رسمی تقریب کی منصوبہ بندی کر چکا ہے۔

DATE . 27 / Aug/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top