دوسرا ٹیسٹ: اسٹارک کی تباہ کن بولنگ، آسٹریلیا کیخلاف بنگلادیشی ٹیم پہلی اننگز میں 64 رنز پر ڈھیر

دوسرا ٹیسٹ: اسٹارک کی تباہ کن بولنگ، آسٹریلیا کیخلاف بنگلادیشی ٹیم پہلی اننگز میں 64 رنز پر ڈھیر
مچل اسٹارک نے 6 کھلاڑیو کو آؤٹ کیا، بنگلادیش کی جانب سے گیارہویں نمبر پر بیٹنگ کیلئے آنے والے شریف الاسلام نمایاں بیٹر رہے۔ فوٹو کرک انفو

آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بنگلا دیش کی پوری ٹیم 64 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

آسٹریلیا کے گریٹ بیرئیر ریف ارینا، میکے میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بنگلادیش کو بیٹنگ کی دعوت دی لیکن کینگروز فاسٹ بولرز کی تباہ کن بولنگ کے سامنے بنگالی بیٹرز ریت کی دیوار ثابت ہوئے۔

بنگلادیش کے گیارہویں نمبر کے بیٹر شریف الاسلام 14 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ مہدی حسن میراز اور تیج الاسلام نے 11، 11 رنز اسکور کیے۔

آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے 10 اوورز میں 12 رنز دیکر 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ پیٹ کمنز کے حصے میں 3 وکٹیں آئیں اور ایک کھلاڑی کو جوز ہیزل وڈ نے اپنا شکار بنایا۔

خیال رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلادیش نے آسٹریلیا کو پہلی بار ان کی ہی سرزمین پر شکست دیکر تاریخی کامیابی حاصل کی تھی۔ بنگلادیش نے ڈارون ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

DATE . 22 / Aug/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top