سام آلٹمین دنیا میں ریم کے بحران کا ذمہ دار کسے سمجھتے ہیں؟

سام آلٹمین دنیا میں ریم کے بحران کا ذمہ دار کسے سمجھتے ہیں؟
سام آلٹمین / فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا

آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ڈیٹا سینٹرز کے باعث دنیا بھر میں ریم سپلائی کا بحران پیدا ہوچکا ہے جبکہ میموری یونٹس اور دیگر تمام الیکٹرونک ڈیوائسز کی قیمتیں تیزی سے بڑھ رہی ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ اوپن اے آئی کے چیف ایگزیکٹو سام آلٹمین نے ایک انٹرویو کے دوران ایک عجیب شکایت کی۔

اس انٹرویو کے دوران جب ریم کی قلت کے باعث تمام ٹیکنالوجی انڈسٹری متاثر ہونے کی بات ہوئی تو سام آلٹمین نے جو اس کی وجہ بیان کی وہ دنگ کر دینے والی تھی۔

سام آلٹمین کے خیال میں یہ بہت برا ہے کہ لوگ ریم کی محدود سپلائی کی بڑی تعداد کو اپنے کمپیوٹرز میں چھپائے بیٹھے ہیں اور اس کا محض 5 فیصد حصہ استعمال کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت جب ہم محدود سپلائی سے نمٹنے کی کوشش کر رہے ہیں، وہیں دوسری جانب متعدد افراد بالکل مختلف کام کر رہے ہیں۔

مگر ان کے خیالات اس لیے زیادہ حیران کن نہیں کیونکہ دنیا کی چند بڑی اے آئی کمپنیوں میں سے ایک کے سربراہ کی حیثیت سے انہیں ریم کی قلت کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔

اوپن اے آئی ہی وہ کمپنی ہے جس نے ریم کی 40 فیصد عالمی رسد کو مختلف معاہدوں کے ذریعے حاصل کر رکھا ہے۔

DATE . 1/Nov/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top