واٹس ایپ میں فیس بک کے ایک مقبول فیچر کا اضافہ

واٹس ایپ میں فیس بک کے ایک مقبول فیچر کا اضافہ
ایک رپورٹ میں اس بارے میں بتایا گیا / فائل فوٹو

واٹس ایپ میں ایک بڑی تبدیلی کی جا رہی ہے۔

واٹس ایپ کے سیٹنگز پیج کو ری ڈیزائن کیا جا رہا ہے جبکہ نیا کور فوٹو لے آؤٹ بھی اس کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔

یہ تبدیلی واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے نئے بیٹا (beta) ورژن میں دیکھنے میں آئی۔

WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق میٹا کی زیرملکیت میسجنگ ایپ میں نیا فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے جس کے ذریعے صارفین اپنے ذاتی اکاؤنٹس میں کور فوٹو کا اضافہ کرسکیں گے۔

فیس بک کور فوٹو جیسا یہ فیچر اب تک واٹس ایپ میں صارفین کو دستیاب نہیں تھا بلکہ صرف واٹس ایپ بزنس اکاؤنٹس تک محدود تھا۔

صارفین کے پاس یہ بھی اختیار ہوگا کہ کون کون کور فوٹوز کو دیکھ سکے گا جس کا تعین وہ پرائیویسی سیٹنگز سے کرسکیں گے۔

یہ کور فوٹو موجودہ پروفائل تصویر کی جگہ نہیں لے گی تو صارفین دونوں کو بیک وقت ڈسپلے کرسکیں گے۔

رپورٹ کے مطابق سیٹنگز پیج میں پروفائل فوٹو کے اوپر سینٹر میں دیا جائے گا جس کے اوپر کور فوٹو موجود ہوگی۔

اس سے اکاؤنٹ سیکشن زیادہ صاف اور جدید نظر آئے گا۔

جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ ابھی یہ فیچر بیٹا ورژن میں دیا گیا ہے تو یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ تمام صارفین کو کب تک دستیاب ہوگا۔

DATE . 1/Nov/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top