سندھی ثقافت کا دن 7 دسمبر کو منایا گیا

News Image

کراچی: 7 دسمبر کو سندھی ثقافت کا دن روایتی جوش و جذبے اور ثقافتی رنگوں کے ساتھ منایا گیا۔ صوبے کے مختلف شہروں میں ریلیاں، ثقافتی پروگرام، موسیقی کی محفلیں اور خصوصی تقاریب کا انعقاد کیا گیا جن میں خواتین، بچوں، بزرگ اور نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

شہریوں نے روایتی لباس خریدنے کے لیے مختلف سٹالز کا رخ کیا، جہاں اجرک اور سندھی ٹوپی کی خریداری میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔ لوگ اجرک، ٹوپی اور ثقافتی پوشاک پہن کر اپنی تہذیب سے محبت کا اظہار کیا۔

تعلیمی اداروں اور عوامی مقامات پر خصوصی تقاریب منعقد کی گئیں جن میں سندھ کی تاریخ، روایات، فنونِ لطیفہ اور قدیم تہذیب کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ سندھی کلچر ڈے کا بنیادی مقصد محبت، امن، رواداری اور بھائی چارے کا پیغام عام کرنا ہے، جبکہ نوجوانوں کو اپنی زبان، ثقافت اور روایات سے آگاہی فراہم کرنا بھی اس دن کا اہم حصہ ہے۔

DATE . Dec/13/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top