شان مسعود ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے

شان مسعود ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے
فوٹو: اے ایف پی فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر شان مسعود ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے۔

بائیں ہاتھ کے بیٹر شان مسعود پہلے ٹیسٹ میں انگلی پر گیند لگنے کی وجہ سے انجری کا شکار ہوئے تھے۔

پاکستان ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شان مسعود ٹیم کے میڈیکل پینل سے انجری کا علاج کرا رہے ہیں، جس کی وجہ سے وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔

  ٹیم انتظامیہ کے مطابق شان مسعود انجری کے باوجود بھی دورے پر ٹیم کے ساتھ رہیں گے  اور دورہ انگلینڈ میں ان کی شمولیت کا فیصلہ ان کا ری ہیب دیکھ کر کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں  90 رنز سے شکست دی تھی۔

سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 2 سے 6 اگست تک پورٹ آف اسپین میں کوئینز پارک اوول میں کھیلا جائے گا۔

DATE . 31/July/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top