
اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ سے منظور ہونے والے سات اہم بلوں کی توثیق کر دی ہے جس کے بعد ان قوانین کے نفاذ کا آئینی و قانونی عمل مکمل ہو گیا ہے۔
ان میں تجارت، ٹیکس نظام، سماجی تحفظ، تعلیم، ریلوے اور انسانی حقوق جیسے اہم قوانین شامل ہیں۔ توثیق شدہ قوانین میں نیشنل ٹیرف کمیشن (ترمیمی) بل 2026، ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ فنڈ (ترمیمی) بل 2026، ٹرانسفر آف ریلوے (ترمیمی) بل 2026، گھریلو تشدد کی روک تھام و تحفظ بل 2026، دانش اسکولز اتھارٹی بل 2026، انکم ٹیکس (ترمیمی) بل 2026 اور نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس (ترمیمی) بل 2026 شامل ہیں۔
DATE . Jan/27/2026


