ملتان: غیر رجسٹرڈ یتیم خانے کیخلاف کارروائی، زیرکفالت 16 بچے شیلٹر ہوم اور دیگر ورثا کے حوالے

ملتان: غیر رجسٹرڈ یتیم خانے کیخلاف کارروائی، زیرکفالت 16 بچے شیلٹر ہوم اور دیگر  ورثا کے حوالے
فائل فوٹو

ملتان میں 15سال کے وسیم عباس کےکار سے کچلے جانے کے بعد غیر رجسٹرڈ یتیم خانے کیخلاف کارروائی کی گئی ہے۔

چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے مطابق یتیم خانے میں زیرکفالت بچوں کو ورثا کے حوالےکرنے کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے، زیرکفالت 16بچے شیلٹرہوم  جب کہ دیگر  بچے ورثا کے حوالے کردیےگئے ہیں۔

چائلڈ پروٹیکشن بیورو  نے مزید بتایا کہ یتیم خانے سے بچوں کی منتقلی کے بعد دونوں عمارتیں خالی کرالی گئی ہیں اور یتیم خانےکی رجسٹریشن کی درخواست پہلے ہی مستردکردی گئی تھی۔

اس کے علاوہ یتیم خانہ چلانے والی این جی او کی رجسٹریشن بھی منسوخ کردی گئی ہے۔

DATE . 23/Oct/2023

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top