
پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز( پی آئی اے) نے اپنے کیبن کریو کا یونیفارم تبدیل کردیا۔
پی آئی اے کی انتظامیہ کی جانب سے اس نئے یونیفارم کی باقاعدہ رونمائی لاہور میں کی گئی ہے۔ اس نئے یونیفارم کو معروف پاکستانی فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین (ایچ ایس وائی) نے ڈیزائن کیا ہے۔
یہ نیا لک 31 اکتوبر 2026 سے ائیرلائن کی سروس کا حصہ بن جائے گا۔ یہ یونیفارم سب سے پہلے اسلام آباد اور لندن کے درمیان پی آئی اے کی نئی بوئنگ ڈریم لائنر سروس کی افتتاحی پرواز کے عملے کو پہنایا جائے گا۔
پی آئی اے نے ستمبر 2026 میں کراچی میں ایک ڈیزائن شوکیس کا انعقاد کیا تھا جس میں پاکستان کے 10 بڑے فیشن ڈیزائنرز نومی انصاری، عامر عدنان، اور جنریشن نے اپنے آئیڈیاز پیش کیے تھے۔
جیوری نے طویل پروازوں کے لیے آرام دہ، پائیدار اور پاکستانی ثقافت و جدت کے عکاس ہونے کی بنیاد پر ایچ ایس وائی کے ڈیزائن کردہ یونیفارم کا انتخاب کیا۔
یہ تبدیلی پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کے بعد ائیرلائن کے مجموعی امیج اور برانڈ کو جدید بنانے کی کوششوں کا ایک حصہ ہے۔
DATE . 23/Oct/2026
