میٹا کا انسٹا گرام صارفین کی عمر کی تصدیق کرنیوالی ٹیکنالوجی دنیا بھر میں متعارف کرانیکا اعلان

میٹا کا انسٹا گرام صارفین کی عمر کی تصدیق کرنیوالی ٹیکنالوجی دنیا بھر میں متعارف کرانیکا اعلان
کمپنی کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا/ فوٹو بشکریہ میٹا 

میٹا نے انسٹا گرام صارفین کی عمر کا تخمینہ لگانے والی ٹیکنالوجی کو دنیا بھر میں متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے جاری ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ اس نئی اپ ڈیٹ کا مقصد انسٹا گرام پر کم عمر صارفین کو ان کی عمر کے مطابق تجربہ اور اضافی سکیورٹی فراہم کرنا ہے۔

میٹا نے اس ٹیکنالوجی کو اپریل 2025 میں متعارف کرایا تھا۔

اس موقع پر کمپنی کا کہنا تھا کہ انسٹا گرام صارفین کی عمر کی تصدیق کے لیے آرٹی انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کو استعمال کیا جائے گا۔

یہ اے آئی ٹول صارف کی حقیقی عمر کا تعین کرے گا، چاہے وہ اسے غلط ہی کیوں نہ بتائے۔

اگر صارف اپنی عمر کے بارے میں غلط بتائے گا تو اے آئی ٹیکنالوجی حقیقی عمر کا تعین کرکے 18 سال سے کم عمر افراد کو خودکار طور پر ٹین (teen) اکاؤنٹس میں ٹرانسفر کردے گی۔

میٹا کی جانب سے ٹین اکاؤنٹس کو ستمبر 2024 میں متعارف کرایا گیا تھا۔

یہ اکاؤنٹس 13 سے 17 سال کے صارفین کے لیے ہیں اور کمپنی کی جانب سے نوجوانوں کے تحفظ کے لیے ایسے اکاؤنٹس میں مختلف پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

اب اس ٹیکنالوجی کو دنیا بھر میں متعارف کرایا جا رہا ہے اور سب سے پہلے امریکا میں والدین اپنی انسٹا گرام فیڈ پر ایک ویڈیو دیکھ سکیں گے جس میں وضاحت کی جائے گی کہ بچوں کو تحفظ کیسے فراہم کیا جائے۔

کمپنی کے مطابق ہم بچوں کو ہماری ایپس میں ان کی عمر کے مطابق تحفظ کے ساتھ مناسب تجربہ فراہم کرنے کی کوششیں جاری رکھیں گے۔

DATE . 12/Nov/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top