گوگل کروم میں صارفین کیلئے ایک کارآمد فیچر کا اضافہ

گوگل کروم میں صارفین کیلئے ایک کارآمد فیچر کا اضافہ
یہ فیچر ابھی تمام صارفین کو دستیاب نہیں / فائل فوٹو

اگر آپ گوگل کروم استعمال کرتے ہیں تو اس ویب براؤزر میں موجود ایک عام مسئلے سے بخوبی واقف ہوں گے۔

یعنی جب بہت زیادہ ویب سائٹس مختلف ٹیبز میں اوپن کرلیتے ہیں تو اوپر موجود بار بے ہنگم محسوس ہونے لگتی ہے اور ویب پیجز میں نیوی گیشن مشکل ہو جاتی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ اب گوگل کروم میں ایسا فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے جو مختلف ویب براؤزرز جیسے فائر فاکس میں کافی عرصے سے موجود ہے۔

ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ گوگل کروم میں جلد ورٹیکل ٹیبز کا آپشن فراہم کیا جائے گا تاکہ تمام اوپن ویب پیجز سائیڈ میں اکٹھے ہو جائیں۔

رپورٹ کے مطابق گوگل کی جانب سے ایک اسکرول ایبل ٹیب بار کی آزمائش کی جا رہی ہے جس سے تمام ویب پیجز پر نیوی گیشن کرنا آسان ہو جائے گا۔

گوگل کی جانب سے ایک سپورٹ پوسٹ میں اس کا اعلان کیا گیا۔

ابھی یہ فیچر تمام صارفین کو دستیاب نہیں مگر اس تک رسائی کروم Canary کو ان ایبل کرنے سے ممکن ہوسکتی ہے۔

یہ فیچر ایسے افراد کے لیے زیادہ کارآمد نہیں ہوگا جو ویب براؤزر پر بہت کم ویب پیجز ٹیبز میں اوپن کرتے ہیں۔

یہ درحقیقت ایسے افراد کے لیے ہیں جو ایک وقت میں درجنوں ویب پیجز اوپن کرنے کے عادی ہوتے ہیں۔

DATE . 12/Nov/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top