نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور انڈونیشیا کے وزیرِ خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ،دوطرفہ تعلقات،کثیرالجہتی فورمز پر تعاون کومزید فروغ دینے پر گفتگو

News Image

اسلام آباد: نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اسلام آباد پہنچنے پر انڈونیشیا کے وزیر خارجہ ایچ ای سوگیونو سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور انڈونیشیا کے دوطرفہ تعلقات کا جامع جائزہ لیا اور او آئی سی سمیت مختلف کثیرالجہتی فورمز پر باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر عالمی سطح پر جاری اہم پیش رفت، بالخصوص صومالیہ کی صورتحال اور غزہ میں پائیدار امن کے لیے کی جانے والی کوششوں پر بھی بات چیت کی گئی۔ دونوں وزرائے خارجہ نے ان امور پر قریبی رابطے میں رہنے اور مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

DATE . Jan/6/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top