وزیراعظم دو روزہ سرکاری دورے پر ترکمانستان پہنچ گئے

News Image

اشک آباد :وزیرِ اعظم ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف کی دعوت پر اپنے دو روزہ سرکاری دورے پر اشک آباد پہنچ گئے ۔

اشک آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ پہنچنے پر ترکمانستان کی کابینہ کے نائب چیئرمین اور ٹرانسپورٹ و مواصلات کے سربراہ محمد خان چیکیئف نے وزیرِ اعظم و پاکستانی وفد کا استقبال کیا۔

وزیرِ اعظم آج ترکمانستان کے صدر سردار بردی محدوف سے دو طرفہ ملاقات کریں گے۔

وزیرِ اعظم کل اشک آباد میں منعقدہ بین الاقوامی سال برائے امن و اعتماد (INTERNATIONAL YEAR OF PEACE AND TRUST-2025)، عالمی دن برائے غیر جانبداری (INTERNATIONAL DAY OF NEUTRALITY) اور ترکمانستان کی تیس سالہ مستقل غیر جانبداری کی سالگرہ کے حوالے سے منعقدہ فورم میں شرکت کریں گے۔

نائب وزیر اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، وفاقی وزیر بجلی سردار اویس خان لغاری، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، معاونین خصوصی طارق فاطمی اور طلحہ برکی وزیرِ اعظم کے ہمراہ وفد میں شریک ہیں۔

DATE . Dec/13/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top