بیجنگ ()
یوم شہداء کے موقع پر عوامی ہیروز کی یادگار پر پھولوں کی چادر پیش کرنے کی تقریب 30 ستمبر کو منعقد ہوگی، جس میں شی جن پھنگ اور دیگر پارٹی و ریاستی رہنما شرکت کریں گے۔
اس سال کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے قیام کی 105ویں سالگرہ اور ریڈ آرمی کے لانگ مارچ کی فتح کی 90ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ 30 ستمبر کو چین کا یوم شہداء منایا جائے گا۔ اس روز صبح شی جن پھنگ اور دیگر پارٹی و ریاستی رہنما تھیان آن من اسکوائر میں عوامی ہیروز کی یادگار پر پھولوں کی چادر پیش کرنے کے لیے زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے نمائندوں کے ساتھ شریک ہوں گے۔
چائنا میڈیا گروپ اس تقریب کی براہِ راست نشریات پیش کرے گا۔
DATE . 28/Sep/2026

