کراچی: پیپلز پارٹی کے رہنما اعجاز جکھرانی کے بھائی کے بنگلے پر چھاپہ، ایک کلو سے زائد آئس اور کوکین برآمد

کراچی: پیپلز پارٹی کے رہنما اعجاز جکھرانی کے بھائی کے بنگلے پر چھاپہ، ایک کلو سے زائد آئس اور کوکین برآمد
فوٹو: اسکرین گریب

کراچی میں پیپلز پارٹی کے رہنما اعجاز جکھرانی کے بھائی آزاد جکھرانی کے بنگلے پر چھاپے کے دوران ایک کلو سے زائد آئس اور کوکین برآمد کرلی گئی۔

پولیس کے مطابق چھاپہ ایک گرفتار ملزم کی نشان دہی پر مارا گیا جس کے قبضے سے کوکین اور آئس برآمد ہوئی تھی۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے بتایا کہ یہ منشیات آزاد جکھرانی کی ہے اور ان کے بنگلے پر مزید منشیات موجود ہیں۔ 

پولیس کے مطابق چھاپے کے وقت آزاد جکھرانی گھر پر نہیں تھے انہیں گرفتار نہیں کیا جاسکا تاہم ان کے خلاف نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ 

پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی اعجاز جکھرانی نے کہاکہ پولیس چھاپے کے دوران چادر چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا، اپنے بھائی سے لاتعلقی کا اعلان کر چکا ہوں لیکن یہ ہمارا خاندانی گھر ہے۔ 

اعجاز جکھرانی کا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ سندھ اور آئی جی سندھ کو معاملے سے آگاہ کر دیا،چھاپے کی تحقیقات کرائی جائیں اور ذمہ داروں کو سزا دی جائے ۔

دوسری جانب قائمہ کمیٹی داخلہ سندھ کی چیئرپرسن فریال تالپور نے جکھرانی ہاؤس پر چھاپے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی۔

DATE . 15/Oct/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top