یومِ استحصال کشمیر: مسلح افواج کا کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کے حصول کی جدوجہد کیلئے غیر متزلزل حمایت کا اعادہ

یومِ استحصال کشمیر: مسلح افواج کا کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کے حصول کی جدوجہد کیلئے غیر متزلزل حمایت کا اعادہ
فوٹو: فائل

بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی قانونی حیثیت کو یکطرفہ تبدیل کرنے کے غیرقانونی عمل کو 7 برس مکمل ہوگئے، آج سرحد کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں رہنے والے کشمیری یومِ استحصال منائیں گے۔

یومِ استحصال کے موقع پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ  فیلڈ مارشل عاصم منیر، پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے یوم استحصال پر مقبوضہ کشمیر کے عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج نے بھارت کے زیرِ قبضہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ اپنی غیر متزلزل یکجہتی کو دہرایا اورکشمیریوں کی ناقابلِ تنسیخ حقِ خودارادیت کے حصول کی جائز جدوجہد کے لیےغیر متزلزل حمایت کا عزم ظاہر کیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارتی سکیورٹی فورسز کا مسلسل غیر قانونی قبضہ، بھارتی فوجی محاصرہ، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں، آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوششیں شدید تشویش کا باعث ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کے اشتعال انگیز بیانات اور جارحانہ طرزِ عمل خطے میں عدم استحکام کو مزید بڑھانے کی وجہ بن رہے ہیں، جنوبی ایشیا میں پائیدار امن اور استحکام کا انحصار مسئلہ جموں و کشمیر کے منصفانہ اور پُرامن حل پر ہے،یہ حل کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی عوام،مسلح افواج بھارتی غیرقانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر کے شہداء کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں،کشمیریوں کی آزادی کی جائز اور برحق جدوجہد میں شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے غیر متزلزل عزم کو دہراتے ہیں۔

DATE . 5 / Aug/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top