
بھارتی گلوکار ہنی سنگھ کار حادثے میں ہلاک ہونے والے بھانجے کی موت پر غمزدہ ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پنجاب کے شہر جالندھر میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں معروف گلوکار ہنی سنگھ کے بھانجے سمیت 2 نوجوان ہلاک ہوگئے تھے۔
رپورٹ کے مطابق حادثے میں ہلاک ہونے والے نوجوانوں کی شناخت ودت اولاک اور آروو تلوار کے نام سے ہوئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ودت اولاک گلوکار ہنی سنگھ کے بھانجے اور پنجابی میوزک کمپنی اسپیڈ ریکارڈز کے مالک دنیش کے بیٹے تھے جب کہ آروو تلوار معروف مٹھائی کی ایک دکان کے مالک کے بیٹے تھے۔
اپنے بھانجے کی موت پر افسوس اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے گلوکار ہنی سنگھ نے کہا کہ یہ میرے لیے ایک تاریک دہائی ہے، اپنے بھانجے کو کھونا انتہائی تکلیف دہ ہے۔
DATE . 3/Nov/2026
