چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے سیاسی تبصرے پر مبنی دستاویزی فلم “کوہ تھیان شان کا نغمہ” کی نشریاتبیجنگ ()چین کے سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کے قیام کی 70 ویں سالگرہ منانے کے لیے، چائنا میڈیا گروپ نے چھ قسطوں پر مشتمل سیاسی تبصرے پر مبنی دستاویزی فلم ” کوہ تیان شان کا نغمہ” تیار کی ہے۔اس کی چھٹی قسط ” کھلاپن اور خوداعتمادی “20 ستمبر کی رات نشر کی جارہی ہے، جس میں یہ دکھایا جائے گا کہ کس طرح سنکیانگ اقتصادی خوشحالی کی منازل طے کرتا ہے، ثقافتی تبادلوں کو فروغ دیتا ہے اور کھلےپن اور خود اعتمادی پر مبنی رویے کے ساتھ دنیا کی توجہ اپنی طرف مبذول کرتا ہے۔ سنکیانگ، چین کےشمال مغربی علاقے میں واقع ہے اور اس کی سرحدی لائن کی لمبائی 5,700 کلومیٹر ہے۔ اس میں بیرونی دنیا کے لیے 19 بندرگاہیں موجود ہیں، جن میں سے خورگوس بندرگاہ خاص اہمیت کی حامل ہے۔ آج سلک روڈ اکنامک بیلٹ پر سب سے متحرک سرحدی بندرگاہ کے طور پر، یہ محض چند سالوں میں وسیع تجارتی حجم اور تیز تر کسٹم کلیئرنس کے ساتھ ایک جدید سرحدی بندرگاہ کیسے بنی؟ سنکیانگ کا علاقہ، جسے ماضی میں “دور دراز سرزمین” سمجھا جاتا تھا، آج وسطی ایشیا کے تاجروں کو یہاں مارکیٹ قائم کرنے کے لیے کیسے راغب کر سکتا ہے؟ آئیے ہم سنکیانگ میں چینی طرز کی جدید کاری کے عملی اقدامات کاایک ساتھ مشاہدہ کریں۔
DATE . Sep/20/2025