جیکولین فرنینڈز کا ہالی ووڈ ڈیبیو‘ جین کلاڈ وین ڈیم کے ساتھ فلم کا ٹریلرجاری

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 23 ستمبر2024ء) بالی ووڈ کی سری لنکن نژاد اداکارہ جیکولین فرنینڈز ہالی ووڈ کے ایکشن اسٹار جین کلاڈ وین ڈیم کے ساتھ آنے والی ایکشن فلم کل اِم آل 2 میں نظر آئیں گی۔

سونی پکچرز کی یہ فلم (آج) جمعہ 24ستمبر کو ڈیجیٹل طور پر ریلیز کی جائے گی اور فلم کے ٹریلر میں اداکارہ کا کردار وین ڈیم کی آن اسکرین بیٹی ونیسا کے طور پر دکھایا گیا ہے۔ستمبر 2023 میں جین کلاڈ وین ڈیم اور جیکولین فرنینڈز کی ایک تصویر وائرل ہونے کے بعد سے دونوں کی مشترکہ فلم کی افواہیں گردش کر رہی تھیں اور اب ٹریلر کے ساتھ اس بات کی تصدیق ہو گئی ہے۔

1 thought on “جیکولین فرنینڈز کا ہالی ووڈ ڈیبیو‘ جین کلاڈ وین ڈیم کے ساتھ فلم کا ٹریلرجاری”

Leave a Reply to A WordPress Commenter Cancel Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top