جامع اور سخت پارٹی گورننس کو مستقل آگے بڑھانا: سو سال سے زائد تاریخ کی حامل پارٹی کے لیے طویل مدتی قومی استحکام اور سلامتی کے لیے اسٹریٹجک ادارہ جاتی بندوبست

بیجنگ ()
کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی بیسویں مرکزی کمیٹی کے پانچویں کل رکنی اجلاس کا سب سے اہم نتیجہ دستاویز “پارٹی کی جامع اور سخت حکمرانی کو مستقل طور پر آگے بڑھانے سے متعلق متعدد اہم مسائل پر سی پی سی سینٹرل کمیٹی کا فیصلہ” کو منظور کرنا تھا۔ اس رہنما دستاویز کی جدت بذات خود ” جامع اور سخت حکمرانی” میں نہیں ہے، بلکہ ” مستقل مزاجی ” کے ذریعے سامنے آنے والی اسٹریٹجک بلندی میں ہے۔ سی پی سی کی حکمرانی کے لیے مرحلہ وار اور مرکزی اقدامات کے مقابلے میں ” مستقل مزاجی ” ایک بنیادی اسٹریٹجک اپ گریڈیشن ہے جس کا مقصد پارٹی کی طویل مدتی حکمرانی ہے۔
“چین کے معاملات کو احسن طریقے سے انجام دینے کی کلید سی پی سی کی جامع اور سخت گورننس میں مضمر ہے۔” 2014 کے اوائل میں، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے اعلی ترین رہنما کے طور پر جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے واضح طور پر ” سی پی سی کی جامع اور سخت گورننس ” کا تصورپیش کیا ۔انہوں نے اسے ایک نسبتاً خوشحال معاشرے کی جامع تعمیر، اصلاحات کو جامع طور پر گہرا کرنے اور قانون کی حکمرانی کو جامع طور فروغ دینے کے ساتھ شامل کیا ۔یوں چار جامع اہداف پر مشتمل تزویراتی حکمت عملی کا ڈھانچہ تشکیل دیا گیا ۔ تاریخ اس حقیقت کی گواہ ہے کہ اقتدارمیں آنا آسان نہیں لیکن طویل عرصے تک اقتدار کو برقرار رکھنا اس سے بھی زیادہ مشکل ہے۔ بہت سی بڑی سیاسی جماعتوں کا زوال بیرونی دشمنوں کی وجہ سے نہیں بلکہ اندرونی سست روی، بدعنوانی اور عوام سے دوری کی وجہ سے ہوا۔
چین کا نظم و نسق بہتر کرنے کے لیے سب سے پہلے سی پی سی کا نظم و نسق بہتر کرنا ضروری ہے اور اس سلسلے میں سنجیدگی اور سختی سے کام لینا ناگزیر ہے ۔ 105 سالہ تاریخی سفر طے کرنے والی اور 100 ملین سے زیادہ ممبران کی حامل کمیونسٹ پارٹی آف چائنا نے بدلتے وقت کے ساتھ کس طرح اپنی توانائی کو برقرار رکھا ہے؟ اس کا جواب اس “مستقل مزاجی” میں ہے۔ یہ ” مستقل مزاجی” نہ صرف ایک صدی پرانی سیاسی جماعت کے طور پر سی پی سی کے لیے طویل مدتی حکمرانی کے امتحان کے سامنے ایک سٹریٹجک ادارہ جاتی بندوبست ہے، بلکہ ملک کے طویل مدتی استحکام کو یقینی بنانے اور ایک ہی بلیو پرنٹ کو انجام تک نافذ کرنے کے لیے بنیادی کلید بھی ہے۔

DATE . 4/Nov/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top