چین کی 14 ویں قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کا 24واں اجلاس بیجنگ میں اختتام پذیر

بیجنگ ()

چین کی 14 ویں قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کا 24واں اجلاس بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں اختتام پذیر ہو گیا۔ اجلاس میں طبی تحفظ کے قانون، قابلِ کاشت اراضی کے تحفظ اور معیار میں بہتری کے قانون، ترمیم شدہ زراعت کے قانون، ترمیم شدہ نیشنل ڈیفنس موبلائزیشن کے قانون اور وکلاء کے قانون میں ترمیم کے فیصلوں پر رائے شماری کی گئی اور ان قوانین کی منظوری دی گئی۔ چینی صدر شی جن پھنگ نے صدارتی فرامین نمبر 80، 81، 82، 83، 84 اور 85 پر بالترتیب دستخط کیے۔ قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین چاؤ لہ جی نے اختتامی اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کی جانب سے “عوامی جمہوریہ چین اور ہنگری کے درمیان حوالگی کے معاہدے” کی منظوری کے فیصلے پر رائے شماری کی گئی اور اس کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں انفرادی نمائندوں کی اہلیت سے متعلق قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے تحت اسناد کمیٹی کی رپورٹ کی بھی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں دیگرعہدیداروں کی تقرریوں اور برطرفیوں پر بھی رائے شماری کی گئی اور ان کی منظوری دی گئی۔

DATE . 28 / Aug/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top