امریکہ کی جانب سے تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت ایک چین کے اصول کی سنگین خلاف ورزی ہے، چینی وزارت دفاعبیجنگ ()اطلاعات کے مطابق امریکی وزارت خارجہ نے تائیوان کو 33 کروڑ یو ایس ڈالرز کے ہتھیاروں کی فروخت کی منظوری دی ہے، جن میں متعلقہ ہوائی جہازوں کے غیر معیاری حصے اور مرمت کی خدمات بھی شامل ہیں ۔ منگل کے روزچین کی وزارت دفاع کے ترجمان چانگ شیاؤ گانگ نے اس حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی جانب سے چین کے تائیوان علاقے کو ہتھیاروں کی فروخت ایک چین کے اصول اور چین-امریکہ تین مشترکہ اعلامیوں کی کھلی اور سنگین خلاف ورزی ہے۔ترجمان نے کہا کہ یہ عمل چین کے اندونی امور میں دخل اندازی ، چین کے اقتداراعلیٰ اور مفادات کو نقصان پہنچا نا اور تائیوان کی علیحدگی پسند قوتوں کو غلط پیغام دینا ہے۔ چین کی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا کہ ہمیں اس پر سخت تشویش ہے اور چین نے امریکہ سے اس پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔
DATE . Nov/18/2025



