آئینی ترمیم، نواز شریف رات گئے بغیر پروٹوکول کے مولانا کے گھر پہنچ گئے، ساری کوششیں رائیگاں مولانا فضل الرحمان نے جے یوآئی اراکین اسمبلی کو ہراساں کرنے پر برہمی کا اظہار کیا۔
مجوزہ آئینی ترامیم کا معاملہ، اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بن گئی۔ پی ٹی آئی وفد کے بعد وزیراعظم شہبازشریف رات گئے بغیر کسی پروٹوکول کے مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچے گئے۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ […]









